25 اگست 2014 - 19:02
داعش کے بعد بوکوحرام کے سرغنہ نے بھي اپني خلافت کا اعلان کرديا

نائيجيريا کے تکفيري دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے سرغنہ بوبکر شيکاؤ نے نائيجيريا کے شمال مشرقي شہر گووزا ميں اپني خلافت کا اعلان کرديا ہے-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نائيجيريا کے تکفيري دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے سرغنہ بوبکر شيکاؤ نے نائيجيريا کے شمال مشرقي شہر گووزا ميں اپني خلافت کا اعلان کرديا ہے-

ابوبکر شيکاؤ نے باون منٹ کي ايک ويڈيو فلم جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ شہر گووزا ايک مہينے سے اس کے کنٹرول ميں ہے ، جہاں اس نے اپني خلافت قائم کردي ہے-

اس نے کہا ہے کہ وہ اور اس کےمسلح ساتھي اس شہر سے نکلنے کا ارادہ نہيں رکھتے اور يہاں مستقل قيام کريں گے

دوسري طرف نائيجيريا کي فوج نے، شہر گووزا پر قبضے کے ابوبکر شيکاؤ کے دعوے کي ترديد کي ہے –

نائيجيريا کي فوج کے ترجمان "اولو کولادہ " نے کہا ہے کہ بوکو حرام کے سرغنہ کا يہ دعوي بے بنيا د ہے کہ شہر گووزا پوري طرح اس کے کنٹرول ميں ہے
نائيجيريا کےبوکو حرام تکفيري گروہ کے سرغنہ ابوبکر شيکاؤ نے ايسي حالت ميں اپني خلافت کا اعلان کيا ہے کہ اس نے جولائي ميں ايک ويڈيو فلم جاري کرکے ، تکفيري دہشتگردگروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادي کي حمايت کا اعلان کيا تھا جس نے پہلے ہي اپني خلافت کا اعلان کررکھا ہے
نائيجيريا ميں بوکوحرام نامي تکفيري دہشتگرد گروہ دو ہزار نو سے سرگرم ہے اور اب تک اس کے حملوں ميں ايک لاکھ سے زائد لوگ مارے جاچکے ہيں.

.......

/169