اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا مار گرایا جانے والا ڈرون ایک بار فیولنگ کے بعد سولہ سو کلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ بریگیڈیر امیر علی حاجی زادہ نے مزید کہاکہ اس طیارے میں موجود زیادہ ایندھن اور اسے میزائل لگنے کی بناء پر اس میں آگ لگ گئی تھی اور یہ ڈرون زمین پر گر گياتھا لیکن اس ڈرون کے بعض حصے کسی نقصان کے بغیر بھی ہاتھ لگے ہیں اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ بریگیڈیر امیر علی حاجی زادہ نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کے مار گرایا جانے والے ڈرون پر دو کیمرے نصب تھے جو عمدہ کیفیت والی تصاویر کھیچنے کی صلاحیت رکھتا تھے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیر امیر علی حاجی زادہ نے یہ بھی کہاکہ اس طرح کے ڈورن کےبارے میں معلومات نہیں تھیں۔ اس طرح کا صرف ایک ڈرون شام میں گرا تھا لیکن یہ جدید ترین قسم کا ڈورن ہے۔ واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اتوار کے دن صیہونی حکومت کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرانے کی خبر دی تھی۔
.......
/169