اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے کل ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں آیا ہےکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صہیونی ریاست کے ایک جاسوسی ڈرون طیارے کی شناخت کے بعد اسے میزائل کے ذریعے مار گرایا ہے۔ اس اعلامیۓ کے مطابق یہ ریڈار پر نظر نہ آنے والا ریڈار ہے۔ یہ ڈرون نطنز میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کی فضائی حدود میں جاسوسی کے لۓ بھیجا گیاتھا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اینٹی ایئر کرافٹ وار فیئر نے ہوشیاری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس علاقے میں اس کے داخلے سے قبل ہی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے اسے نشانے بنا کر اسے مار گرایا۔ اس اعلامۓ میں مزید آیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ ایران کی سرزمین اور ملت کا دفاع کرنے کے لۓ پوری طرح سےآمادہ ہے اور وہ ہر طرح کے رد عمل اور جوابی کارروائی کا حق اپنے لۓ محفوظ رکھتی ہے۔
.......
/169