25 اگست 2014 - 05:23
نوازشریف کےہوتے ہوئے انصاف ناممکن ،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی وزيراعظم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی وزيراعظم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اسلام آباد میں کارکنوں کے خطابک رتے ہوئے کہا کہ نوازشریف چوبیس گھنٹےمیں استعفیٰ دیں ورنہ کل شام بڑااعلان کروں گا۔انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نےکہاہےکہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔
قابل ذگر ہے کہ پاکستان کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے الزام عائد کیا ہےکہ پچھلے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔ سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے الزام لگایا ہے کہ اس دھاندلی میں جسٹس افتخار محمد چودھری، جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اور سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا بھی ہاتھ تھا۔
تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق پاکستان تحرک انصاف اورعوامی تحریک کا دھرنا اب بھی جاری ہے۔

.......

/169