24 اگست 2014 - 11:03
مسلح افواج کی توانائيوں میں اضافہ، بنیادی پالیسی

اسلامی جمہویرہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی توانائيوں میں اضافہ، دفاعی سفارتکاری میں فروغ اور افرادی قوت اور مینجمینٹ نظام کی توانائيوں میں اضافہ کرنا ان کی وزارت خانہ کی بنیادی پالیسیاں ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے یوم دفاعی صنعتوں کی مناسبت سے وزارت دفاع کی کامیابیوں اور پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بنیادی پالیسی دفاعی توانائيوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے ایران کی دفاعی سفارتکاری اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں دنیا کے نقطہ نگاہ میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میزائلی طاقت ایران کے دفاع کی بنیاد ہے۔ جنرل حسین دہقان نے ان رپورٹوں کے بارے میں کہ ایران کے دفاعی سائنس دانوں سے آئي اے ای اے نے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے  کہا کہ ایران کے دشمن ایسے مذموم اھداف رکھتے ہیں لیکن ایران کبھی بھی ایسے مطالبات قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے پارچین فوجی سائيٹ کے معائنے کے بارے میں کہا کہ آئي اے ای اے کے معائنہ کاروں نے متعدد مرتبہ پارچین سائیٹ کا معائنہ کیا ہے اور یہاں سے نمونے بھی لے گئے ہیں لیکن انہیں ایران کے خلاف کوئي ثبوت نہیں ملا ہے۔

.......

/169