اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے عراق کے شمال میں واقع ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر مذہبی اختلافات کو بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عراقی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
.......
/169