23 اگست 2014 - 12:28
عراق، اقوام متحدہ کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں ایک مسجد پر مسلح افراد کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں دسیوں نمازی جاں بحق ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں ایک مسجد پر مسلح افراد کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں دسیوں نمازی جاں بحق ہوئے ہیں۔ بان کی مون نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عبادتگاہوں پر حملہ، بین الاقوامی قوانین کے سراسر منافی ہے۔ انھوں نے عراقی حکام سے اس حملے کی تحقیقات اور مجرموں کو گرفتار کرکے سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ تشدد کا راستہ اختیار کرکے عراق میں سیاسی عمل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بان کی مون نے تمام عراقیوں سے اپیل کی کہ وہ دہشتگردی کے مقابلے میں متحد ہوجائیں۔واضح رہے کہ عراقی ذرائع نے دیالہ میں مسجد پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار، داعش دہشتگرد گروہ کو قراردیا ہے جس میں اڑسٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ادھر عراق کی مجلس اعلائے اسلامی نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کی جانب سے اس قسم کی کاروائی کا مقصد،عراقی مسلمانوں میں تفرقہ آگ بھڑکانہ ہے۔ نوری المالکی نے بھی اس سلسلے میں فوری طور پر تحقیقات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

.......

/169