23 اگست 2014 - 11:49
امریکا کا شام میں داعش کے خلاف کارروائی کا عندیہ

امریکا نے شام میں بھی شدت پسندتنظی داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ محکمہ دفاع پنٹا گون نے داعش کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بھی فوجی کارروائی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔اس سے پہلے امریکی فوج نے عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملے کیے تھے جس کے جواب میں داعش نے امریکی مغوی صحافی جیمز فولی کو قتل کردیا تھا اور امریکا کو حملوں کی دھمکی دی تھی ۔

.......

/169