22 اگست 2014 - 12:38
امریکہ میں نسلی امتیازی برتاؤ پر، ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو نسلی امتیازی سلوک کے خلاف عالمی کنوینشنوں کی شقوں پر پابند رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو نسلی امتیازی سلوک کے خلاف عالمی کنوینشنوں کی شقوں پر پابند رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو مین کہا کہ امریکہ نسلی امتیازی سلوک کے خلاف عالمی کنوینشوں کے رکن کے عنوان سے، حتمی طور پر اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پر عمل کرے۔ مرضیہ افخم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ امریکہ اور بعض ديگر مغربی ملکوں میں موجودہ صدی میں نسلی امتیازی برتاؤ کا مشاہدہ کیا جارہا ہے، کہا کہ موجودہ صورت حال میں نسلی امتیازی برتاؤ کے خلاف جدوجہد، عام شہریوں کے حقوق کی رعایت اور مختلف سماجی گروہوں کے حقوق کی بحالی، امریکہ کے معاشرے میں افراد کے سنجیدہ مطالبات شمار ہوتے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شہریوں خاصطور سے سیاہ فام امریکیوں اور ریڈ انڈین کے حقوق کی رعایت کے لئے عالمی رائے عامہ کے مطالبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے حقوق کی شرط، ایک اہم اور بنیادی شرط ہے اور حتمی طور پر اس کی رعایت کیئے جانے کی ضرورت ہے۔ مرضیہ افخم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا کے مختلف علاقوں کے رائے عامہ، نسلی امتیازی برتاؤ کے مسئلہ کے حوالے سے امریکہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا نزدیک سے مشاہدہ کررہے ہیں، کہا کہ عالمی رائے عامہ امریکہ میں اس قسم کے برتاؤ کو انسانی اور سیاہ فام شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

.......

/169