21 اگست 2014 - 05:44
لاہور کے کچھ علاقوں میں جیو نیوز کو بند کرانے کا حکم

لاہور کے کچھ علاقوں میں جیونیوز کو بند کرانے کے لیے کیبل آپریٹرز کو ٹیلی فون پر حکم دیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 70فیصد سے زائد علاقوں میں پہلے ہی چار ماہ سے بند ہے، کیبل پر اپنے چینل کی بحالی کے لیے جیو نیوز نے تمام قانونی اور عدالتی راستے اختیار کیے، نہ صرف پیمرا کے نوٹس پر عمل کیا، بلکہ سزا بھی بھگتی اور جرمانہ بھی ادا کیا، اس کے باوجود جیو نیوز ایک پریشان کن صورت سے دوچار ہے۔ گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے جیونیوز 70 فیصد سے زائد علاقوں میں بند ہے، ادارہ مالی بوجھ کا شکارہے،کارکنوں کو تنخواہیں بھی نہیں ملیں اور اب لاہور میں جیو کو بندکرانے کے لیے کیبل آپریٹرز کو ٹیلی فون پر حکم دیا جارہا ہے۔

.......

/169