اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل نے کہا ہےکہ ایک ہفتے کی مہلت کے خاتمے کے باوجود قطر نے ریاض معاہدے پر عمل درامد کے لئے کچھ نہيں کیا ہے۔ الیوم السابع ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق عرب ملکوں کے اعلی حکام نے قطر کی جانب سے ریاض معاہدے پر عمل درآمد نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ قطر اور سعودی عرب و امارات کے درمیاں اخوان المسلمین کی حمایت کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔ سعودی عرب اور امارات نیز بحرین نے قطر کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے اپنے سفیر واپس بلالئے تھے۔
.......
/169