19 اگست 2014 - 12:21
 یوکرینی فوج کی مشرقی علاقوں پر وسیع پیمانے پر بمباری

یوکرین کی فوج نے ملک کے مشرقی علاقوں پر وسیع پیمانے پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فو نے ملک کے مشرقی شہر ماک ییف کا پر وسیع پیمانے پر گولہ باری کی ہے۔ان حملوں میں اس شہر کا ریلوے اسٹیشن تباہ ہوگيا۔ اطلاعات کے مطابق یوکرین کی فوج نے ایک اور مشرقی شہر موسپینو پر بھی حملے کئے ہیں جن میں مختلف عمارتیں اور ایک اسکول تباہ ہوگيا۔ یوکرین کی فوج نے پیر کی صبح سے ایک بار پھر دونتسک شہر پر گولہ باری شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں شہر سے بڑے بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔ یوکرین میں مغربی ملکوں بالخصوص امریکہ کی مداخلتوں کے بعد سے حالات بحرانی ہوئے ہیں۔

.......

/169