اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کویت کے اس تکفیری عالم الشیخ المتشدّد العجمی کو، جو دہشتگرد گروہوں داعش اور النصرہ کا حامی ہے اور جس نے کویتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو دہشتگرد تکفیری گروہوں میں شمولیت پر اکسایا بھی ہے، اتوار کو کویت کی سیکیورٹی فورسز نے سعودی عرب کے ساتھ اس ملک کی سرحد سے گرفتار کیا۔ کویت کی وزارت داخلہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس انتہاپسند عالم دین کی گرفتاری، علاقے میں مسلح گروہوں کے مالی و فکری حامیوں کے خلاف مہم کے دائرے میں عمل میں آئی ہے اور انتہا پسند نظریات کے حامل اس عالم دین کے خلاف دہشتگرد گروہوں کی مالی و فکری حمایت کے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
.......
/169