اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق میں اعلان کیا ہے کہ دس ہزار سے زیادہ دہشتگرد، سعودی عرب کے شمال مشرقی شہر الخفجی میں فوجی اڈوں میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ النخیل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ یہ دہشتگرد، عسکری تربیت حاصل کرنے بعد عراق روانہ کئے جائیں گے تاکہ عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی صفوں میں شامل ہوسکیں۔ النخیل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا، ہزاروں دہشتگردوں کو تربیت دینے کا مقصد، عراق کے دارالحکومت بغداد پر حملے کے لئے داعش کی مدد کرنا ہے۔ اس وقت دہشتگرد گروہ داعش کا، عراق کے صوبوں الانبار، نینوا، صلاح الدین، کرکوک، دیالہ اور بابل کے بعض علاقوں پر قبضہ ہے اور اس گروہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ بہت جلد بغداد پر حملے کرے گا۔
.......
/169