اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران ہمیشہ سے عالمی قوانین کی بنیاد پر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ شفاف ، قانونی اور تکینکی تعاون کے لۓ کوشاں رہا ہے ۔ صدر مملکت نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے لۓ اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہۓ۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ ایران ابہامات کو دور کرنے کے مقصد سے تعاون کرنے کے لۓ تیار ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی سمجھوتے کے بعد ایران اپنی ضروریات کے مطابق یورینیم کی افزودگي جاری رکھے گا اور دوسرے فریق کو بھی پابندیاں ہٹانا ہوں گی۔ اس موقع پر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایٹمی معاملے میں زیادہ سے زیادہ شفافیت پر ایران کی آمادگي کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ باہمی تعاون کے ایک گرانقدر نمونے تک رسائی کے لۓ اس موقع پر فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔







.......
/169