17 اگست 2014 - 15:11
کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ایک رکشہ سے بارہ کلوگرام وزنی بم برآمد کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی کراچی غربی عرفان بلوچ کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب کھڑے ایک رکشے سے 12 کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔ بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھا اور مکمل طور پر تیار تھا۔ بم پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ بم کو اسکول بیگ میں خراب رکشے میں رکھا گیا تھا اور اسے پولیس فورس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا جیسے ہی گاڑی گزرتی اسی وقت ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا جاتا۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

.....

/169