17 اگست 2014 - 14:48
بحرين اور سعودي عرب ميں عوام کے خلاف تشدد پر اعتراض

انصاف اور انساني حقوق کي پيشرفت کے ادارے نے بحرين اور سعودي عرب ميں شيعہ مسلمانوں کے قتل عام کي بابت خبردار کيا ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انصاف اور انساني حقوق کي پيشرفت نامي ادارے نے اپنے بيان ميں رياض کي ايک عدالت کي جانب سے شيعہ عالم دين کو جھوٹے الزامات ميں سزادئے جانے کے فيصلے کي مذمت کرتے ہوئے سعودي عرب ميں شيعہ مسلمانوں کے قتل عام کي بابت خبردار کيا –

مذکورہ ادارے کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحرين اور سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں حکومت مخالف عوامي مظاہروں کے پيش نظر آل خليفہ اور آل سعود کے حکام کي کوشش ہے کہ شيعہ علما اور مراجع کرام کے خلاف عدالت کا ظالمانہ فيصلہ سناکر اپنے مخالفين کو کچل ديں –
انصاف اور انساني حقوق کے بين الاقوامي ادارے نے سعودي عرب اور بحرين ميں شيعہ مسلمانوں کي گرفتاريوں اور جيلوں ميں ان پرڈھائے جارہے مظالم کا ذکرکرتے ہوئے عالمي برادري سے کہا ہے کہ وہ سعودي عرب اور بحرين ميں شيعہ مسلمانوں کي حمايت کرے –
واضح رہے کہ سعودي عرب ميں شيخ توفيق العامر اور آيت اللہ شيخ باقر نمر جيسے ممتاز شيعہ علما کو جھوٹے الزامات کے تحت جيلوں ميں بند رکھا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت سزائيں سنائي جارہي ہيں-

.......

/169