اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل، اپنے مورد نظر اہداف کے حصول تک، غزہ میں تحریک حماس کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے گا اور یہ حملے مزاحمت کے ڈھانچے کی مکمل تباہی تک جاری رہینگے۔ صہیونی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کی کابینہ نے غزہ سے ملحقہ صہیونی کالونیوں کے حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے 417 میلین شیکل کی منظوری دیدی ہے اور صہیونی کالونیوں میں آباد لوگوں کی امداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ غزہ کی جنگ میں ذلت آمیز شکست پر صہیونی وزیر اعظم کو شدید تنقیدوں کا سامنا ہے۔
.......
/169