15 اگست 2014 - 08:34
عراق فوج کی کارروائی، دسیوں تکفیری ہلاک

عراق کے محتلف علاقوں میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔ سومریہ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ملک کی فضائيہ کے جنگی طیاروں نے آج علی الصبح بغداد کے شمال میں واقع صوبے صلاح الدین میں ضلوعیہ ایئرپورٹ میں داعش گروہ کے عناصر کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم پچاس دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ دہشتگردوں کی پانچ گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔ عراق کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ صوبے الانبار کے مرکز الرمادی شہر کے مغرب میں بروانہ علاقے میں فضائي حملے میں گیارہ دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں اور ہتھیاروں اور گولہ بارود سے بھری ہوئی دہشتگردوں کی کئی گاڑیاں تباہ کردی گئی ہیں۔ ادھر کردوں کی پیشمرگہ فورسز نے صوبہ دیالہ کے مرکز بعقوبہ کے علاقے جلولا میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کر کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر نے جلولا کے علاقے میں کردوں کی پیشمرگہ فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی بناء پر چار عام عراقی شہریوں کو قتل کردیا ہے۔

.......

/169