14 اگست 2014 - 13:15
امریکی مداخلت کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب ہوئے

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرڈ جنرل حمید گل نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام امریکی جمہوریت کے مخالف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرڈ جنرل حمید گل نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام امریکی جمہوریت کے مخالف ہیں۔ ریٹائرڈ جنرل حمید گل نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب ہوئے اور جب تک اس ملک میں امریکی مداخلت جاری رہے گی تب تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے ہیں۔ جنرل حمیدگل نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پاکستان بحران سے دوچار ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کی حکومت انتخابی دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کے چار حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے مطالبے کو مان لیتی تو پاکستان کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲