13 اگست 2014 - 06:51
عراق کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے عراق کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق میں سیاسی عمل کی تکمیل کےلۓ اٹھائے جانے والے تمام اقدامات اور تیسرے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی حمایت کرتا ہے اور وہ عراق کی حکومت ، عوام اور مرجعیت کو عراق کی تینوں قوی کے سربراہوں کے انتخاب کے سلسلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور عراق کے آئین کی بنیاد پر شیڈول کے مطابق نئي حکومت کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہونے کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح دہشتگردی سے مقابلے اور عراق میں امن و استحکام کے لۓ عراق کی حکومت اور ملت کی حمایت کرتا رہے گا۔

.......

/169