13 اگست 2014 - 05:52
لاہورمیں سڑکوں سےکنٹینرز اور رکاوٹیں فوری ہٹائی جائیں، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کو ہٹانے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کو ہٹانے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی روزسے لاہورمیں پولیس وانتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جس سے روزگار، کاروباراورملازمت پر جانے والے افرادکو شدید رکاوٹوں کاسامناہے۔ ان رکاوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے وہ غریب مزدور اورمحنت کش ہیں اس کے ساتھ ساتھ شاہراہیں بند ہونے سے مریضوں کواسپتال لانے لیجانے میں بھی شدید دشواریوں کاسامناہے۔ الطاف حسین نے حقوق انسانی کی تنظیموں، سول سوسائٹی، وکلابرادری اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان ظالمانہ اورآمرانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کریں۔

.......

/169