اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی میں شدت پسند گروہوں نے اسلام فوبیا کے اقدامات جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے شہر برلن میں زیر تعمیر مسجد کو نذر آتش کر دیا۔
اسلام فوبیا پر مبنی یہ اقدام کل پیر کی رات کو اس وقت انجام پایا جب اس مسجد میں کام کرنے والے مزدور افراد کام سے فارغ ہو کر اپنے گھروں کو گئے۔
برلن کے فائربریگیڈ کے عملے کی رپورٹ کے مطابق اس مسجد میں لگی آگ مسجد میں کسی ٹکنیکل مشکل کی وجہ سے نہیں بلکہ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔
مسجد میں لگائی گئی یہ آگ اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ اطراف میں بسنے والے لوگوں کو اپنے مکانات چھوڑ کر بھاگنا پڑا لیکن فائربریگیڈ کے عملے کے بروقت پہنچنے سے آگ کو کنٹرول کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ برلن میں گزشتہ چار سالوں کے دوران دس مساجد کو نذر آتش کیا گیا ہے جبکہ اس شہر کی سب سے بڑی مسجد ’’شہ لیک‘‘ پر ۴ مرتبہ شدت پسندوں کی طرف حملہ ہوا ہے۔
جرمنی کے مسلمان رہنماوں نے شدت پسندوں کی طرف سے کئے جانے والے اس طرح کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومتی کارندوں سے ان کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔


















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲