اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خبرگان رہبری کونسل میں صوبہ ایلام کے نمائندئے حجۃ الاسلام مجتبیٰ طاہری نے خرم آباد میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ دشمن، مسلمانوں کے درمیان فرقہ پرستی کی ترویج کرنے کے درپے ہیں۔
انہوں نے فرقہ پرستی کو عالم اسلام کے لیے سب سے بڑاخطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے اندراتحادووحدت کے تحفظ اور قائدانقلاب اسلامی کے فرامین پرعمل کرنے سے دشمنوں کی سازشیں ناکامی سے دوچارہوجائیں گی۔
حجۃ الاسلام طاہری نے تکفیری بعثی دہشتگردوں کو عالمی استعمارکے تربیت یافتہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تکفیری گروپ وہابیت کی عظیم اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان گروپوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگوں کے سامنے ان کے حقیقی چہرے کوپیش کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ولایت فقیہ کی پیروی اورقائدانقلاب اسلامی کے فرامین پر عمل پیرا ہوکردین اسلام اوراسلامی انقلاب کا دفاع کرنا چاہیے تاکہ ان گروپوں کے ساتھ جنگ کی جاسکے۔
حجۃ الاسلام طاہری نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی بیداری کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شیعہ اورسنی مسلمانوں کومعلوم ہونا چاہیے کہ جوچیز خالص محمدی اسلام کے فروغ کا سبب ہے وہ اتحادووحدت ہے۔
.......
/169