اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کي سرکاري فوج نے شام کے ساتھ ملنےوالي سرحد کے قريب ايک کاروائي کے دوران دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے –
اس سلسلے ميں لبناني فوج کي جانب سے جاري ہونے والے ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ مسلح افراد کا ايک گروہ لبنان کے شہر عرسال سے شام ميں داخل ہونے کي کوشش کررہا تھا تاہم فوج نے بروقت کاروائي کرکے اس کي اس کوشش کو ناکام بناديا –
العالم کي رپورٹ کے مطابق اس موقع پر لبناني فوج اور مسلح دہشت گردوں کے درميان ہونے والي ايک شديد لڑائي ميں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے-
کہا جاتا ہے کہ لبناني فوج نے سرحدي علاقے عرسال ميں اپني فوجي چوکيوں کو جھبہ النصرہ اور داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ساتھ ايک ہفتے کي شديد لڑائي کے بعد ہي آزاد کرايا ہے-
عرسال اور شام کے ساتھ ملنے والي سرحدي پٹي پر واقع مضافاتي علاقوں ميں ہفتے کے روز تکفيري دہشت گردوں اور لبناني سيکورٹي فورس کے درميان ايک شديد لڑائي ہوئي تھي کہ جس ميں دسيوں افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے تھے-
.......
/169