12 اگست 2014 - 15:47
مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں بچوں کی ریلی

غزہ پر اسرائیلی بمباری اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کے بھی ہزاروں بچوں نے نیو ایم اے جناح روڈ سے نمائش چورنگی تک ریلی نکالی اور اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کے بھی ہزاروں بچوں نے نیو ایم اے جناح روڈ سے نمائش چورنگی تک ریلی نکالی اور اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ۔

لبیک یاغزہ ریلی میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروں بچوں نے شرکت کی اورغزہ میں معصوم بچوں کے قتل اور جاری ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
ریلی میں مختلف مذہبی رہنما شریک تھے ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا تو امت کے بچے اسے خیبر کا سبق یاد کرادیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سترہ اگست کو اسرائیل کے خلاف شارع فیصل پر غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دیگر سیاسی اورمذہبی جماعتوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں بچے بھی شرکت کریں گے۔
ریلی میں موجود اسکول کے بچوں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیلی وزیر اعظم کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔
.......

/169