اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس نے مشرقی یوکرین کے شہریوں کے لیے امدادی سامان سے بھرے 280 ٹرکوں کا قافلہ روانہ کر دیا۔ روسی حکومت کے مطابق وہ ریڈ کراس کے ساتھ مل کر مشرقی یوکرین کے لوگوں میں امداد تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف یوکرین کا کہنا ہےکہ روس نے اس کی سرحد پر 45 ہزار فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔ اس صورتحال پر نیٹو نے کہا ہے کہ روس امداد کے نام پر مشرقی یوکرین میں فوجی مداخلت کرسکتا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ یوکرین کی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی روسی مداخلت ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔
.......
/169