12 اگست 2014 - 14:59
پاکستان کے حالات کا فائدہ تیسری قوت اٹھا رہی ہے

عالمی امور کے تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ اگر ملک کے سیاستدانوں نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی تو تیسری قوت کو اس کا فائدہ ہوگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی امور کے تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ اگر ملک کے سیاستدانوں نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی تو تیسری قوت کو اس کا فائدہ ہوگا۔ یحی بن زکریا نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر شروع میں میاں نواز شریف کی حکومت چار حلقوں میں دھاندلی سے متعلق عمران خان کے مطالبے کو قبول کرلیتی تو آج اس قسم کے واقعات نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاستدانوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور آکر اس بار بھی حالات اسی قسم کے رہے تو ممکن ہے کہ فوج اقتدار پر قبضہ کرلے۔ یحی بن زکریا نے کہا کہ امریکہ کی بھی کوشش اور خواہش ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات ابتر رہیں تا کہ اس ملک میں کوغي مضبوط حکومت برسر اقتدار نہ آئے اور یہ ملک سیاسی انتشار کا شکار رہے تاکہ امریکہ اپنے اھداف و مقاصد میں کامیاب ہوتا رہے۔

.......

/169