اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کویت میں شیعوں کا ایک حسینیہ جو حسینیہ عاشورا کے نام سے جانا جاتا ہے یہاں کے باشندوں کے ذریعہ اس پر حملہ کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے اپنی گاڑی کے ساتھ اس حسینیہ عاشورا پر حملہ کیا اور اس حملہ میں حسینیہ کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔
خوش قسمتی کی بات ہے کہ کویت کے بنید القار علاقہ میں رونما ہوئے اس حادثہ میں اس حسینیہ میں موجود کسی بھی شخص کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے ۔
کویت کے پارلیمیٹ کے ممبر صالح عاشور نے اس اقدام کے رد عمل کے سلسلہ میں وزارت داخلہ کی طرف سے ایک کمیشن بنانے کی ضرورت کی تاکید کی ہے تا کہ اس کے ذریعہ اس میں ملوث افراد اور اس کے عاملین کے بارے میں تحقیق کی جا سکے۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ وزارت داخلہ کو چاہئے کہ اس حادثہ کے پیش نظر ضروری اقدامات کے جائیں کہا : اطمینان کیا جاتا ہے کہ اس حادثہ کی اچھی طرح تفتیش و تحقیق کی جائے گی ۔
کویت پارلیمینٹ کے سابق نمائندہ یوسف الزلزلہ نے بھی مزید اس سلسلہ میں بیان کیا : بنید قار علاقہ کے حسینیہ عاشورہ میں جو حادثہ رونما ہوا ہے وہ اس ملک کے قوم کے درمیان اختلاف و فرقہ واریت پیدا کرنے کے لئے ہے یہ دہشت گردانہ حملہ اس بات کی واضح و روشن دلیل ہے ۔
انہوں نے اس حادثہ کے عاملین کو دہشت گردانہ فکر کے حامل یا دھشتگردوں کے حامیوں میں سے جانا ہے اور اس مسئلہ کی پوری طرح تفتیش کرنے کی اپیل کی ہے ۔
.......
/169