اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شمال میں واقع السلام مسجد میں نماز مغربین کے بعد نو مسلموں کا ایک اجتماع منعقد ہوا۔ قابل ذکرہے کہ نومسلم افراد نے اس اجتماع میں اپنی روحانی کیفیت،اسلام کی تعلیم اوردیگرمسلمان بھائیوں کے ساتھ زندگی کے لمحات گزارنے کے حوالے سے گفتگوکی ہے۔
اس اجتماع کے انعقاد کا مقصد نظریات کے تبادلہ خیال، اسلام کے ابتدائی اصولوں کی تعلیم کے میدان میں مسلمان اقلیتوں کی سرگرمیوں کوپیش کرنا ہے کیونکہ "السلام" مسجد میں موجود اسلامی اقلیتیں بہت وسیع پیمانے پرسرگرمیاں انجام دےرہی ہیں۔
.......
/169