12 اگست 2014 - 09:52
حجت الاسلام یعقوبی: اسرائیل مکمل تباہی کے دہانے پر

ایران کے شہر بجنورد کے امام جمعہ نے غزہ کی حالیہ جنگ میں مسلمانوں کی کامیابیوں اور صہیونیوں کی ہلاکتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل مکمل تباہی کے دہانے پر ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہر بجنورد کے امام جمعہ حجت الاسلام ابوالقاسم یعقوبی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کے دوران غزہ کی حالیہ جنگ میں اسرائیلی جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس جنگ میں فلسطینیوں کی مزاحمت نے ثابت کردیا ہے کہ غاصب اسرائیل بہت جلد نابود ہونے والا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا ملت فلسطین نے ایسے وقت میں غاصب صہیونیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جب دنیا کے اکثر ممالک اسرائیل کی حمایت کررہے تھے۔ 

انہوں نے کہا تحریک حماس نے اسرائیل پر 2840 میزائل داغے جن میں سے اکثر نشانے پر لگے ہیں جبکہ اس جنگ میں 497 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل نابودی کے دہانے پر ہے۔

.......

/169