12 اگست 2014 - 08:54
اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران خان کا مارچ روکنے کےلیےتاجروں کی درخواست

عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو شہر سے باہر احتجاج کے لئے کوئی جگہ دی جائے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو شہر سے باہر احتجاج کے لئے کوئی جگہ دی جائے۔ عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کے لئے درخواست آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو شہر سے باہر احتجاج کے لئے کوئی جگہ دی جائے۔احتجاج سے شہری زندگی متاثر نہیں ہونی چاہیئے۔درخواست میں طاہر القادری، عمران خان، وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اکرام چودھری نے استدعا کی کہ درخواست کی آج ہی سماعت کی جائے جس پر رجسٹرار آفس نے بنچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی کو بھجوا دیا۔

.......

/169