12 اگست 2014 - 08:44
شامی فوج کا آپريشن جاري، متعدد دہشت گـرد،

شامي فوج نے دمشق کے مضافاتي علاقوں ميں تکفيري گروہ داعش کے کم سے کم تيس دہشت گـردوں کو ہلاک کرديا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامي فوج نے الزبداني ، غوطہ شرقي اور وہاں موجود دواؤں کے ايک کارخانے ميں دہشت گردوں کے خلاف تين مرحلوں ميں کاروائياں انجام ديں -

دوسري طرف حلب کے مضافات ميں بھي دہشت گردوں کے خلاف شامي فوج کے آپريشن کے دوران داعش کا ايک کمانڈر ابوحمزہ الانصاري ہلاک ہوگيا -
جبکہ ادلب شہر کے اطراف ميں شامي فوج کي کاروائيوں ميں جبہہ النصرہ کے متعدد دہشت گرد ہلاک کرديئےگئے -
خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ صوبہ ادلب کے جسرالشغور ميں دہشت گردوں کے خلاف شامي فوج کي کاروائي ميں دہشت گردوں کا ايک سرغنہ ابواسامہ الليبي مارا گيا -

جبکہ ديرالزور کے دوگاؤں ميں فوج اور مسلح قبائل نے مشترکہ کاروائي ميں کم سے کم گيارہ دہشت گردوں کو ہلاک کرديا -
ادھر برطانوي اخبارات نے بھي لکھا ہے کہ شام ميں داعش گروہ ميں شامل ايک برطانوي دہشت گرد بھي شامي فوج کےہاتھوں مارا گيا ہے -

.......

/169