اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ فلسطینی وفد قاہرہ میں موجود ہے اور پیر کو اس کی مصری خفیہ شعبے کے ثالثیوں سے بات چیت ہوئی جو فلسطینی فریق کے مطالبات کو اسرائیلی مذاکرات کاروں تک پہنچائیں گے۔ اسرائیلی وفد 72 گھنٹے کی اضافی جنگ بندی کے شروع ہونے کے کچھ گھنٹے بعد پیر کی صبح قاہرہ پہنچا۔
جنگ بندی کے تقریبا 22 گھنٹے پورے ہونے کے بعد غزہ کا آسمان اسرائیلی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں سے محفوظ رہا۔ غزہ کے شہری اپنے منہدم گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں تاکہ تباہ گھر سے کچھ چیزوں کو محفوظ بچا سکیں۔
یہ قاہرہ میں بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ہے۔ پہلا مرحلہ ناکام رہا تھا اور عارضی جنگ بندی پر صرف 72 گھنٹے عملی ہو پایا تھا۔ حماس نے کہا ہے کہ کسی بھی مستقل معاہدے میں غزہ کی آٹھ سالہ ناکہ بندی کے خاتمے کی شرط ضرور شامل ہونی چاہئے۔
تجربہ کار فلسطيني مذاکرات کار صائب عریقات فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی جانب سے مصری اور عرب لیگ کے حکام سے ملاقات کے لئے قاہرہ پہنچے۔
.......
/169