اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے عراقی وزیر اعظم نوری مالكي کے اس بیان کے رد عمل میں فؤاد معصوم کو واشنگٹن کی حمایت پر زور دیا جس بیان میں نوری مالكی نے نئی حکومت کی تشکیل کی درخواست پر ٹال مٹول کرنے کی وجہ عراق کے نئے صدر فؤاد معصوم کی شکایت کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ امریکا نے اپنے مداخلت آمیز بیان میں کہا کہ اس بات کی ضمانت ہے کہ فؤاد معصوم اس ملک کے آئین کا نفاذ کریں گے۔
امریکا نے کہا کہ وہ عراق کے آئین کے نفاذ کے ذمہ دار عہدیدار کی حیثیت سے فؤاد معصوم کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نئے وزیر اعظم کے انتخاب کےان کے طریقہ کار کی حمایت کریں گے جس سے عراقی عوام کی خواہشات کی نمائندگی کرنے والی قومی مفاہمت بنے اور ایسی حکومت بنے جس میں وسیع شرکت ہو۔
میری ہارف نے دعوی کیا کہ واشنگٹن کی نظر میں ایسی حکومت کا قیام عراق کو دہشت گرد گروہ داعش سے نمٹنے میں متحد کرنے کا بہترین راستہ ہے اور وہ علاقائی ممالک و بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگی۔
.......
/169