اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ نے غزہ جنگ بند کئے جانے پر تاکید کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک اعلی عہدےدار جیمز رالی نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہيں کیا جاتا اس وقت تک جنگ ختم نہيں ہوگی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے اس عہدے دار نے کہا کہ غزہ کا مفلوج کن محاصرہ ختم ہوناچاہئے تاکہ غزہ کے عوام اس جنگ زدہ علاقے کی تعمیر نو کرسکیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو تشدد کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اقوام متحدہ کے عہدےدار نے کہا کہ غزہ کے عوام کو دوسرے علاقوں کے عوام سے رابطے اور تجارت کا حق ہے۔ جیمز رالی نے خبردار کیا کہ غزہ کامحاصرہ ختم نہ ہونے کی صورت میں جنگ کا دوسرا دور شروع ہونے کاامکان زيادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اس عہدے دار نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کی صنعت کا بڑا حصہ تباہ ہوچکا ہے اور تقریبا نصف زرعی زمین برباد ہوچکی ہیں جس کےنتیجے میں تقریبا تین لاکھ افراد بےروزگار ہوچکے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲