11 اگست 2014 - 16:49
زکات نہ دینے پر بیس افغانیوں کا قتل

طالبان نے زکات ادا نہ کرنے کے باعث بیس افغانوں کو قتل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طالبان نے زکات ادا نہ کرنے کے باعث بیس افغانوں کو قتل کردیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قندوز کے پولیس ترجمان سرورحسینی نے آج بتایا کہ طالبان نے زکات وصول کرنے کے لئے صوبہ قندوز کے بعض علاقوں پردھاوا بولا لیکن عوام کی مخالفت کے بنا پر ان پرفائرنگ شروع کردی اور بیس افراد کو قتل اوردس کوزخمی کردیا۔ سرورحسین نے مزید کہا کہ بعض لوگوں نے طالبان کے خوف سے اپناگھربار چھوڑ دیا اور محفوظ مقامات میں پناہ لے لی۔ قندوز کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ افغان پولیس اور فوج نے اتوار سے علاقے سے طالبان کےصفائے کا کام شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سولہ طالبان ہلاک ہوچکے ہیں۔اور جب تک طالبان کے وجود سے اس علاقے کا مکمل صفایا نہيں ہوجاتا اس وقت تک آپریشن جاری رہےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲