اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے نمائندے سیوانکادانا پالا نے ایران میں مقیم مہاجرین کے لئے حکومت کی خدمات کوسراہا ہے۔ ایران میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے نمائندے نے تہران میں مقیم تیئس ملکوں کے سفیروں کے اجلاس میں کہا کہ ایران نے غیرملکی تارکین وطن کی فلاح و بہبود کےلئے اہم کوششیں کی ہیں جنھیں بین الاقوامی اداروں کی مالی اور سیاسی مدد سے فروغ دیا جاناچاہئے۔ مشہد میں منعقدہ اس اجلاس میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر نے غیرملکی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی عزت و احترام کے ساتھ وطن واپسی کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت پرتاکیدکی۔ صوبہ خراسان رضوی کے گورنر نے کہا کہ عالمی ادارے افغانستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے مدد کریں تاکہ افغان شہری رضاکارانہ طور پر وطن واپسی پرمائل ہوں۔ صوبہ خراسان رضوی کےگورنر نے کہا کہ اس صوبے میں افغانستان، عراق، پاکستان اور ہندوستان کے ایک لاکھ پچاس ہزار مہاجر آباد ہيں جو تہران کے بعد دوسری بڑی تعداد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲