اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر العنزی کی موت کے بارے میں تین متضاد خبریں آ رہی تھیں تاہم داعش نے ایک تازہ ویڈیو فوٹیج میں خود ہی معما حل کر دیا۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیصل العنزی کی موت گولی لگنے یا بمباری سے نہیں بلکہ خودکش حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔
"داعش" کی جانب سے جاری ایک ویڈیو فوٹیج میں بارود سے بھری ایک کار 11 جولائی کو کرکوک میں کرد فوج "البشمرکہ" کی ایک چوکی سے ٹکراتے دکھایا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ایک زور دھماکا ہوا اور چوکی میں موجود کئی فوجی بھی مارے گئے۔ یہ خودکش حملہ داعش سے وابستہ ہونے والے نوجوان سعودی میڈیکل ڈاکٹر فیصل بن العنزی نے کیا تھا۔ یہی خودکش حملہ اس کی موت کا باعث بنا تھا۔
.......
/169