11 اگست 2014 - 13:50
ہندوستان کے یوم آزادی کے پیش نظر کشمیر میں ہائی الرٹ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں15 ہندوستان کے یوم آزادی یعنی 15 اگست کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں15 ہندوستان کے یوم آزادی یعنی 15 اگست کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دوران شہر سرینگر سمیت جنوب و شمال کے قصبہ جات میں گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کے دورہ ریاست اور15اگست کے پیش نظر وادی کے اطراف میں غیر معمولی سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں بھی فوج و فورسز کے حساس تنصیبات پر اضافی فورسز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ہائی الرٹ کے پیش نظر گاڑیوں اور راہگیروں کی چکینگ کے سلسلے میں بھی تیزی آئی ہے۔ نمائندوں کے مطابق کئی ایک جگہوں پر اضافے ناکے لگادئیے گئے ہیں جہاں پر گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ راہگیروں کے شناختی کارڑوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے اور سخت پوچھ گچھ کے بعد ہی انہیں آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کشمیر کے داخلی راستوں پر بھی چیکنگ بڑھادی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کو روکا جا سکے۔

.......

/169