11 اگست 2014 - 07:45
خالد مشعل کی فلسطینیوں کے مطالبات پورے کۓ جانے پر تاکید

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے ایک بار پھر غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لۓ فلسطینیوں کے مطالبات پورے کۓ جانے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے ایک بار پھر غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لۓ فلسطینیوں کے مطالبات پورے کۓ جانے پر تاکید کی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے اتوار کے دن قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پائیدارجنگ بندی کو قدس کی غاصب حکومت کی جانب سے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کۓ جانے سے مشروط کیا ہے۔ خالد مشعل نے بہتّر گھنٹوں کی جنگ بندی کو فریقین کے مذاکرات کی کامیابی کے راستے سے تعبیر کیا۔ خالد مشعل نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  جنگ بندی کے دوران غزہ کے عوام تک انسان دوستی پر مبنی امداد بھیجے جانےکی سہولت فراہم ہونی چاہۓ۔ واضح رہے کہ تھوڑی دیر قبل حماس اور قدس کی غاصب حکومت نے مصر کی تجویز پر غزہ میں بہتّر گھنٹوں کی جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے ۔ صیہونی حکومت نے آٹھ جولائي سے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جن کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار نو سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور کئي ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲