10 اگست 2014 - 16:21
شام، دہشت گردوں کے خلاف فوجی مہم جاری، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کا ملک گیر آپریشن جاری ہے جس کے دورن دسیوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملک کی فوج نے شمالی صوبے حلب اور اس کے نواحی علاقوں میں 30 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شام کی فوج نے اسی طرح درعا سٹی میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

اسی طرح شام کی فوج نے حماۃ سٹی میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے دسیوں دہشت گردوں کو شہر کے باہر مار گرایا۔ فوجیوں نے دہشت گردوں کے ہتھیاروں کو بھی تباہ کر دیا۔ اس دوران شام کی فوج نے دمشق میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔

قابل ذکر ہے کہ شام کی فوج نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف مختلف محاذوں پر فتح حاصل کی جس کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
.......

/169