9 اگست 2014 - 13:46
سلامتی کونسل کے اراکین یوکرین میں خونریزی کے ذمہ دار

روس کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کو یوکرین میں تشدد بڑھنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کو یوکرین میں تشدد بڑھنے  کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ماسکو سے ریانووستی (RIA Novosti)کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے کل ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گيا ہے کہ یوکرین میں تشدد اور خونریزی جاری رہنے کے ذمےدار وہ ممالک ہیں جنھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی اس تجویز کی مخالفت کی تھی کہ جس علاقے میں ملائیشیا کا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے وہاں جنگ بندی عمل میں لائی جائے۔ روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ ان ممالک نے روس کی اس تجویز کی مخالفت کے ذریعے یوکرین کے حکام کو اس علاقے میں فوجی کارروائی اور جھڑپیں جاری رکھنے کی رغبت دلائي ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲