اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے ماہر تجزیہ نگار اور سیاسی مبصر نے کہا ہےکہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کےلئے مسلمان ملکوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ پروفیسر اختر الواسع نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا کہ اگر مسلمان ممالک عالمی استکبارکی سازشوں کےخلاف متحد نہ ہوئےتو عالم اسلام کو اس سے نہایت عظیم نقصان ہوگا۔ انہوں نے غزہ پر اسرائيل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قبلہ اول آزاد نہ ہو فلسطینیوں کی سرزمینوں سے اسرائيلی قبضہ ختم نہیں ہوگا اور مسئلہ فلسطین بھی حل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں علاقے میں بھی امن و امان بحال نہیں ہوسکتا۔ اخترالواسع نے اسرائيلی جارحیت پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کا ساتھ نہ دیا تو اگر کل عرب ممالک پر کوئي مشکل وقت آیا تو دوسرے بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲