8 اگست 2014 - 12:44
ایرانی اسٹوڈنٹس کا غزہ کے حق میں مظاہرہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرکے فلسطین کی حمایت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق ایرانی طلباء نے تہران میں فلسطین کے سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے ملت فلسطین کی حمایت کی اور غزہ پر صیہونی جارحیت کی پرزور مذمت کی۔ اس سے پہلے بھی ایران کے انقلابی طلباء اور طلباء کی تنظیموں نے فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت میں اجتماعات برپا کئے ہیں۔ آج ایران کے متعدد شہروں میں نماز جمعہ کے بعد بڑے بڑے مظاہرے ہوئے جن میں نمازیوں نے غزہ کے مظلوم عوام کی ہمہ گير حمایت اور قدس شریف کی آزادی پر تاکید کی۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کا بنیادی حامی ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہےکہ صیہونی حکومت سےمقابلے کی واحد راہ مزاحمت ہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲