6 اگست 2014 - 14:45
داعش کے ہاتھوں 400 عراقی خواتین اغوا/ ایزدی اور مسیحی عورتیں بازاروں میں فروخت

دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے عراق کے صوبۂ نینوا میں واقع سنجار کے علاقے سے ایزدی قبیلے سے تعلق رکھنے والی چار سو سے زیادہ خواتین کو اغواء کر لیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے عراق کے صوبۂ نینوا میں واقع سنجار کے علاقے سے ایزدی قبیلے سے تعلق رکھنے والی چار سو سے زیادہ خواتین کو اغواء کر لیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے آج یہ خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے ان تمام خواتین کے ساتھ جہاد النکاح کے مقصد سے ان کو موصل اور تلعفر شہروں میں واقع اپنے اڈوں میں منتقل کردیا ہے ۔ عراق کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر ایزدی اور مسیحی لڑکیوں اور خواتین کو فروخت کرنے کی غرض سے ان کو اغواء کرنے کے بعد تلعفر میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے سنجار پر اپنے دو دنوں کے قبضے کے دوران ایزدی قبیلے سے تعلق رکھنے والے اٹھاسی افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور دسیوں افراد نے موت کے خوف سے اپنا مذہب تبدیل کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲