6 اگست 2014 - 13:40
داعشی دھشتگردوں کے ہاتھوں عراقی لڑکیوں کی عصمتیں پامال

داعش سے وابستہ دھشتگردوں نے صوبہ الانبار کے علاقے الکرمہ میں ۶۰ باکرہ لڑکیوں کی عصمتیں پامال کر دی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی مرکزی نیوز ایجنسی آئی ایم این نے اعلان کیا ہے کہ داعش سے وابستہ دھشتگردوں نے صوبہ الانبار کے علاقے الکرمہ میں ۶۰ باکرہ لڑکیوں کی عصمتیں پامال کر دی ہیں۔
ایک فوجی کمانڈر نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں جن لڑکیوں یا گھرانوں نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی دھشتگردوں نے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔
محمود المرض نے کہا کہ داعشی دھشتگردوں نے اس علاقے میں داخل ہوتے ہی کئی باکرہ لڑکیوں کی عصمت دریاں کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲