5 اگست 2014 - 17:02
افغانستان میں 60 دہشتگرد ہلاک و زخمی

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی میں درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشتگرد گروہوں کے خلاف انجام پانے والی کارروائی میں 47 طالبان ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی دیگر کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کی دہشتگرد گروہوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 105 بموں کو ناکارہ بنادیا گیا ہے جو سڑک کنارے نصب کئے گئے تھے۔ افغانستان کے سیکیورٹی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس آپریشن میں طالبان گروہ کے عناصر سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کیا گيا ہے۔افغانستان کی وزارت داخلہ میں سیکیورٹی انچارج ایوب سالنگی نے بھی اعلان کیا  ہے کہ گذشتہ رات سے لیکر اب تک طالبان کے خلاف جاری کارروائی میں 33 طالبان ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲