5 اگست 2014 - 17:00
ترکی کے کئی پولیس افسر گرفتار

ترکی کے نیوز چینل نے فتح اللہ گولن کے حامی گروہ کے ساتھ رابطے کے الزام میں ترکی کے کئي پولیس افسروں کی گرفتاری کی خبر دی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے نیوز چینل نے فتح اللہ گولن کے حامی گروہ کے ساتھ رابطے کے الزام میں ترکی کے کئي پولیس افسروں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ ترکی کے ٹی آر ٹی نیوز چينل کے مطابق ان افراد کو استنبول کے مختلف علاقوں میں ان کے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے ان پولیس افسروں کو میڈیکل چیکپ کے لئے استنبول کے ھاسکی اسپتال منتقل کردیا گيا ہے اور میڈیکل چیکپ ہونے کے بعد ان افراد کو پوچھ گچھ کے لئے پولیس سینٹر روانہ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی ترکی کی پولیس کے درجنوں افسروں کو فتح اللہ گولن کے حامی گروہ کے ساتھ رابطوں اور اسی طرح ترکی کے وزیر اعظم رجب طیّب اردوغان اور ترکی کے اعلی حکام کی ٹیلی فونک گفتگو سننے کے الزام میں گرفتار کیا گيا تھا اور ان گرفتار افراد میں سے گیارہ افراد کو پوچھ گچھ کے بعد جیل روانہ کردیا گيا تھا۔ ترکی میں فتح اللہ گولن اور وزیر اعظم رجب طیب اردوغان میں اختلافات سامنے آنے کےبعد بہت سے مسائل سامنے آرہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲