4 اگست 2014 - 16:03
صہیونی ٹھکانے ایک بار پھر راکٹ حملوں کی زد پر

فلسطینی مجاہدین نے صیہونی مظالم کے خلاف جوابی کارروائي کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر راکٹ فائر کۓ ہیں جن کے نتیجے میں متعدد صیہونی زخمی ہوگۓ ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے آج مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے النقب پر متعدد راکٹ فائر کۓ جس کے نتیجے میں کم از کم دو صیہونی فوجی زخمی ہوگۓ ہیں۔ دریں اثناء فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی کے مضافات میں واقع صیہونی بستیوں پر بھی راکٹ فائر کۓ۔ جن کے نتیجے میں دو صیہونی زخمی ہوگۓ ہیں۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نمبر دو نے بھی آج غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں پر گيارہ عدد راکٹ فائر کۓ جانے کی خبر دی ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے عسقلان کے ساحل سے صیہونی بستیوں میں فلسطینی مجاہدین کے داخلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور اسرائيلیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پناہ گاہوں سے باہر نہ نکلیں۔

.......

/169